"رضاکارانہ واپسی" کا کیا مطلب ہے؟
"رضاکارانہ واپسی" ان افراد کے لیے دستیاب طریقہ کار ہے جو کسی دوسرے ملک میں اکثر غیرقانونی مہاجرین یا پناہ کے متلاشیوں کے طور پر غیرقانونی طریقے سے رہ رہے ہیں اور زبردستی کے بغیر اپنی مرضی سے اپنے پیدائشی ملک واپس جانے کا انتخاب کرتے ہیں۔
کیوں قانونی راستے سے واپس جائیں؟
قانونی راستے سے واپس جانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے "رضاکارانہ واپسی" کے قانونی طریقہ کار کے مطابق اپنے ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک غیرقانونی مہاجر کے طور پر زندگی گزارنا انتہائی غیر یقینی، ذہنی بے سکونی کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے آپ کو بہت سے نقصانات اور خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
قانونی راستے سے واپس جانے سے ایک طرف یہ نقصانات اور خطرات کو دور ہوتے ہیں اور دوسری طرف آپ اپنی حفاظت، قانونی حقوق، اور مستقبل کے مواقع سے محروم نہیں ہوتے ہیں، بشمول آگے باقاعدہ نقل مکانی کرنے سے بھی۔ مثلاً مستقبل میں ویزا یا ورک پرمٹ کیلئے درخواست دینا دے سکتے ہیں۔ بہت سے ممالک سرکاری ایجنسیوں یا بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے رضاکارانہ واپسی کے پروگرام چلاتے ہیں۔ یہ پروگرام بہت سے معاملات میں وطن میں واپسی کے سفر کے لئے لاجسٹک اور مالی مدد فراہم کرتے ہیں اور بعض اوقات وطن واپسی پہ دوبارہ ایڈجسٹمنٹ (رہائش، ملازمت، تربیت اور تعلیم) کیلئے مدد فراہم کرتے ہیں۔
قانونی راستے سے واپس کیسے جائیں؟
معاون رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام (AVRR) ایک مائیگریشن مینجمنٹ سروس ہے جسے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) مہاجرین اور حکومتوں کو پیش کرتا ہے۔ یہ پروگرام سرکاری اداروں اور مہاجرین کی کمیونٹیز کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو نقل مکانی کے منظم اور انسانی طریقے سے انتظام کیلئے کام کرتی ہے۔ یہ ہجرت کے مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتی ہے، مہاجرین کے مسائل کے عملی حل تلاش کرنے میں مدد کرتی اور ضرورت مند مہاجرین کو انسانی امداد فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ IOM کے دفاتر رضاکارانہ واپسی کی سہولت فراہم کرتے ہیں معلومات کے حصول، درخواست دینے میں، سفری انتظامات کیلئے اور دوبارہ انضمام میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ قانونی طور پر اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں اور آپ اب البانیہ، بوسنیا اور ہرزیگوینا، مونٹی نیگرو، نارتھ مقدونیہ، یا سربیا میں ہیں، تو آپ کو IOM کے دفتر سے ذاتی طور پر رابطہ کرنا چاہئے تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ کیا آپ معاون رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام (AVRR) کے پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔
رابطہ کرنے کے نمبر:
البانیہ: 355692090152+
بوسنیا اور ہرزیگوینا: 38761964575+
مونٹی نیگرو: 38268806919+
نارتھ مقدونیہ: 38970393147+
سربیا: 38163624016+
رابطہ کرتے وقت آپ اپنے کیس کے بارے میں ایماندار رہیں اور آپ سچی اور مکمل معلومات فراہم کریں۔ IOM کا مشیر آپ کو معلومات دے سکتا ہے کہ آپ کے اختیارات کیا ہیں اور اپنے ملک واپس جانے میں وہ آپ کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔
آپ IOM کی MiRA یعنی مائیگرنٹ رجسٹریشن ایپلیکیشن سروس کا استعمال کرکے معاون رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام (AVRR) پروگرام کے لئے پہلے سے اندراج کر سکتے ہیں یا تازہ ترین مفید معلومات حاصل کرنے کے لئے سائن اپ کر سکتے ہیں۔