قانونی اور غیر قانونی ہجرت یا نقل مکانی کے بارے میں معلومات
قانونی طریقہ، آپ کو بیرون ملک جانے اور وہاں بہتر زندگی گزارنے کا محفوظ راستہ فراہم کرتا ہے۔ قانونی راستےسے آنے والے مہاجرین کے پاس بہتر امکانات ہوتے ہیں کہ وہ اچھی ملازمتیں حاصل کر سکیں، حفظانِ صحت اور تعلیم تک رسائی پا سکیں اور سماج میں بہتر طریقے سے شامل ہو سکیں۔ اس کے برعکس غیر قانونی ہجرت یا نقل مکانی خطرناک اورغیر محفوظ ہے۔ اسمگلروں یا ایجنٹوں کا سہارا لینے والے مہاجرین کو سفر کے دوران استحصال، بدسلوکی اور یہاں تک کہ موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ اکثر خراب حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جہاں ان کے حقوق اور مواقع محدود ہوتے ہیں۔