"پناہ تلاش کرنے والا" اور "پناہ گزین" میں کیا فرق ہے؟
اگرچہ دونوں اصطلاحات سے مراد ایسے افراد ہیں جو ظلم و ستم، تنازعات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، یا خطرے کی دیگر اقسام کے خوف سے اپنے پیدائشی ممالک سے بھاگے ہوئے ہوتے ہیں، لیکن ان میں فرق ہے۔ پناہ کا متلاشی ایک ایسا فرد ہے جو تحفظ کے حصول کیلئے قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے کسی غیر ملک میں پناہ کی درخواست دیتا ہے۔ دوسری جانب، پناہ گزین ایسا فرد ہے جس نے پناہ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور جس کیلئے سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ ظلم و ستم اور جانی نقصان کے خوف پیش نظر اسے بین الاقوامی تحفظ کی ضرورت ہے۔
نوٹ: "سوال پوچھیں" فارم کے ذریعے پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات بعد میں سوال و جواب کے سیکشن پر شائع کیے جائیں گے۔