قانونی نقل مکانی کے فوائد کیا ہیں؟
جولوگ متعلقہ قوانین اور طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کسی دوسرے ممالک میں ہجرت کرتے ہیں ان کیلئے وہاں محفوظ اور پرسکون زندگی گزارنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ قانونی راستہ طویل المدتی استحکام اور خوشحالی کے مواقع سے وابستہ ہے۔ قانونی نقل مکانی آپ کو بےشمار ملازمتوں کے مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گی، مزدوروں کے روزگار سے متعلقہ حقوق مثلا منصفانہ اجرت، کام کرنے کی محفوظ جگہ اور جاب سکیورٹی کا تحفظ یقینی بناتی ہے۔ آپ صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات کیلئے اپنی رجسٹریشن کروا کے سرکاری سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ قانونی طریقے سے نقل مکانی آپ کو استحصال، بدسلوکی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھے گی جو اکثر غیرقانونی نقل مکانی سے وابستہ ہوتے ہیں۔
بے قاعدہ نقل مکانی کے خطرات اور نقصانات کیا ہیں؟
جب لوگ غیرقانونی طریقے سے نقل مکانی کرنے کا خطرناک فیصلہ لیتے ہیں اور وہ ملک کے سرحدی چیکنگ پوائنٹس کو عبور کرنے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس خطرناک سفر کو طے کرنے کیلئے وہ جرائم پیشہ گروہوں کا سہارا لیتے ہیں جنہیں اسمگلرز یا ایجنٹس کہا جاتا ہے۔ یہ گروہ مہاجرین کو گمراہ کن معلومات اور جھوٹے وعدوں اور دعووں کے ذریعے گمراہ کن معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مہاجرین سے کثیر رقم کی وصولی کے بعد ان کو مختلف خطرات میں ڈال دیتے ہیں۔ اسمگلرز سفر کے مختلف مراحل میں مہاجرین سے مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مہاجرین اکثر بغیر کسی وسائل، رہائش، خوراک، صاف پانی یا بنیادی طبی سہولیات کے بےیارو مدگار رہ جاتے ہیں۔ منزل پر پہنچنے سے پہلے بہت سے مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی کر کے ان کا استحصال کیاجاتا ہے، اکثریت منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی اپنی قیمتی جانوں کو گنوا بیٹھتیے ہیں
غیرقانونی نقل مکانی کرنے والوں کو اکثر پُر ہجوم جگہ اور حفظان صحت کے منافی حالات میں رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس سے صحت کے سنگین مسائل اور خطرات پیدا ہو جاتے ہیں جس سے انہیں آجروں سے استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کی کمزوری اور قانونی تحفظ کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اکثر بے قاعدہ نقل مکانی کرنے والے غیرقانونی ہجرت کی وجہ سے سرکار سے مدد طلب نہیں کرتے جو انہیں مزید استحصال کے لئے خطرناک حالات میں ڈال دیتا ہے غیرقانونی نقل مکانی کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ بے قاعدہ نقل مکانی سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتی ہے جیسا کہ ملک بدری، حراست، ملک میں دوبارہ داخلے پر پابندی، جرمانہ وغیرہ۔ ان سب کا آپ کی زندگی اور مستقبل پر منفی اور دیرپا اثر پڑ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ:
اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "2014 سے دنیا بھر میں 50,000 سے زیادہ مہاجرین کی اموات ہوئی ہیں۔ ان 50,000 میں سے نصف کی اموات یورپ اور اس کے داخلی راستوں پر واقع ہوئی ہیں، خصوصا بحیرۂ روم کے راستوں میں کم از کم 25,104 اموات واقع ہوئی ہیں
یورپی راستے مہاجرین کی بہت بڑی تعداد لاپتہ اور مردہ پائے گئے۔ کم از کم 16,032 سمندر میں لاپتہ ریکارڈ کیے گئے ہیں اور جن کی باقیات کبھی برآمد نہیں ہوئی ہیں۔
حوالہ: https://news.un.org/en/story/2022/11/1130997
جعلی معلومات یا جعلی ایجنٹوں کو کیسے پہچانیں؟
آپ کو دی جانے والی معلومات اور آفرز کو احتیاط سے چیک کریں اکثر آپ سنتے ہوں گے کہ "غیرقانونی نقل مکانی سب سے عام، زیادہ سستا اور تیز ترین آپشن ہے" یا یہاں تک کہ مخصوص ملک تک پہنچنے کیلئے "یہ واحد راستہ یا آپشن ہے" ۔ اس کے ساتھ مزید کوئی معلومات نہیں ہوں گی کہ یہ راستہ خطرناک ہے اور اس سے جڑے خطرات کیا ہیں؟ کوئی ایجنٹ جو غیرقانونی راستے سے آپ کو دوسرے ملک بھیجنا چاہتا ہے، آگاہ نہیں کرے گا کہ آپ کو دھوکا دیا جا سکتا ہے، اضافی رقم کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے یا بغیر کسی مدد کے آپ کو بیچ راستے میں ہی چھوڑا جا سکتا ہے۔ اور یہ کہ غیر یقینی حالات کے پیش نظر راستے میں بیمار ہونے اور طبی سہولیات نا ہونے کے باعث آپ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
س بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اگر آپ کسی ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے ہیں تو آپ قانونی حیثیت حاصل کر کے رہائش اور روزگار حاصل کر سکیں گے۔ اب مختلف ممالک میں رہائش کیلئے قانونی حیثیت حاصل کرنے کے سخت قواعد ترتیب دیئے گئے ہیں۔ قانونی حیثیت کے بغیر آپ روزگار حاصل نہیں کر سکتے، اگر آپ کو روزگار مل جاتا ہے تو وہ بغیر کسی سماجی اور صحت کی انشورنس کے استحصال، کم تنخواہ اور مختصر مدت کیلئے ہوگا۔ وہ لوگ جو آپ کو کسی ملک میں نقل مکانی کے اپنے کامیاب سفر اور انتظامات کے بارے میں کہانیاں سناتے ہیں وہ حقیقی صورتحال سے آپ کو آگاہ نہیں کریں گے کیونکہ انھیں اپنی عزت کھونے کا ڈر ہوتا ہے۔
براہ مہربانی، خطرات کو کم کرنے کیلئے اس مختصر چیک لسٹ کا استعمال کریں:
کیا آپ جانتے ہیں کہ مطلوبہ ملک میں آپ کو کون سا کام مل سکے گا۔ ملازمت کی پیشکش سرکاری ویب سائٹس پر عوام کیلئے دستیاب ہیں۔ مثال کے طور پر: EURES؛ اگر ممکن ہو تو پہلے سے اپنے ملازمت کے معاہدے اور ورکنگ ویزا کا انتظام کریں۔ آپ کے پاس زبان اور مختلف مہارتیں ہیں تو آپ گھر بیٹھے کورسز میں شرکت کر کے ان کو بہتر بنا سکتے ہیں اور قانونی طریقے سے ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ نے خود ویزا کے لیے اپلائی کیا جو آپ کو سفارت خانے سے مل گیا۔ آپ نے ایک مناسب جگہ اپنے ابتدائی قیام کیلئے رووم بک کروایا۔ یہ ہوسٹل، ہوٹل یا نجی اپارٹمنٹ میں کمرہ ہو سکتا ہے۔ اپنا پاسپورٹ دوسرے نامعلوم لوگوں کو نہ دیں۔ ٹریول ایجنٹ سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے؟ ٹریول ایجنٹ کی رجسٹریشن حالیہ نہیں ہے؟ ٹکٹ پورے سفر کے لئے ہے؟ سفر کے کوئی غیر واضح حصے نہیں ہیں جیسے "آپ یہ ٹکٹ موقع پر ہی خرید سکتے ہیں" آپ نے خود سفر کے لئے سرکاری طور پر رجسٹرڈ بیمہ کنندہ سے ہیلتھ انشورنس حاصل کی ہے؟
اگر مندرجہ بالا نکات کے تمام جوابات "ہاں" میں ہیں، پھر آپ کے پاس باقاعدہ نقل مکانی کی حیثیت سے محفوظ طریقے سے پہنچنے اور اچھی ملازمت تلاش کرنے کے زیادہ اور روشن امکانات موجود ہیں۔
کسی کو قانونی مہاجر کب سمجھا جاتا ہے؟
ایک قانونی مہاجر وہ شخص ہوتا ہے جو کسی دوسرے ملک میں نقل مکانی کرتے وقت امیگریشن قوانین اور ویزا کے طریقے کار کی مکمل پیروی کرتا ہے۔ عملی طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کسی دوسرے ملک کی سرحد میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے پاس تمام قانونی سفری دستاویزات موجود ہیں جیسے آپ کا پاسپورٹ، آپ کا ویزا یا داخلے کیلئے درکار اجازت نامہ کے دستاویزات۔ یہ سفری دستاویزات متعلقہ حکام کے ذریعہ جاری، قانونی اور تصدیق شدہ ہونی چاہیئے تاکہ وہ سرحدی حکام کو آپ کی شناخت، قانونی حیثیت اور داخلے کے مقصد کی تصدیق کرنے میں مددگار ہوں۔ اکثر معاملات میں مہاجرین کو کافی فنڈز یا دیگر دستاویزات کے ثبوت پیش کرنے پڑتے ہیں، جو اس ملک کے امیگریشن قوانین کے مطابق انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے پاس تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں، اس ملک کے سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کریں جہاں آپ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کسی کو غیرقانونی مہاجر کب سمجھا جاتا ہے؟
ایک غیرقانونی مہاجر وہ شخص ہوتا ہے جو امیگریشن قوانین اور ویزا کے طریقہ کار کے لئے ضروری قانونی اجازت یا دستاویزات کے بغیر کسی ملک میں داخل ہوتا ہے، رہتا ہے یا کام کرتا ہے۔ اگر آپ درست اور قانونی دستاویزات کے بغیر کسی ملک میں داخل ہوئے ہیں تو آپ کو غیرقانونی مہاجر سمجھا جائے گا۔ ایسے حالات میں آپ کو گرفتار کر کے اپنے پیدائشی ملک ڈیپورٹ کرنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ضروری دستاویزات کی کمی آپ کو قانونی تحفظ اور حقوق تک رسائی سے دور کر دیتی ہے۔
ایسے شخص کو بھی غیرقانونی مہاجر سمجھا جاتا ہے، جو کسی ملک میں اپنے ویزا یا ورک پرمٹ سے زیادہ قیام کرتے ہیں۔